Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹورزم پولیس کے قیام اورسیاحتی سیزن میں‌ صفائی کیلئے 7 کروڑ روپے جاری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے محکمہ پولیس کو ٹورزم پولیس کے قیام اورسیاحتی سیزن میں صفائی کے لئے 7 کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں.
محکمہ خزانہ سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق ٹورزم پولیس کے لئے یونیفارم و دیگر انتظامات کی مد میں 65 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔سیزن کے دوران ایبٹ آباد، مانسہرہ اور سوات کی ضلعی انتظامیہ کو صفائی کے لیے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ ہزارہ اور مالاکنڈ ریجن میں ٹورزم پولیس کے لئے گاڑیوں کی مد میں ساڑھے چار کروڑ روپے جاری کردئیے گئے ہیں۔ٹورزم پولیس کے قیام کا مقصد سیاحتی مقامات پر بہترین سیکیورٹی اور گائیڈنس سروسز کی فراہمی ہے جبکہ ٹورزم پولیس ٹریفک کی روانی میں بھی معاونت فراہم کرے گی۔


شیئر کریں: