Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ میں نعت خوانی کی روح پرورمحفل

شیئر کریں:

کوراغ (چترال ٹائمزرپورٹ‌) آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ میں گزشتہ دن نعتیہ محفل کا انعقاد کیا گیا ۔ اس روح پرور محفل میں آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ کی طالبات کے علاوہ ملحقہ دیہات کے گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولوں‌کے طالبات نے بھی شرکت کی . محفل میں والدین ، گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپل ، اساتذہ اور ہیڈٹیچرز نے شرکت کی ۔

پروگرام کی صدارت آر ۔ ایس ۔ ڈی – یو کے سربراہ علی دانا خان نے کی ، جبکہ مہمان خصوصی کوراغ سے تعلق رکھنے والی بزرگ خاتون لعل نساء تھیں.
پروگرام کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور اسکے بعد حمد باری تعالیٰ پیش کی گئی۔
پرنسپل آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ نے مہمانوں کا شکریہ اداکرنے کے ساتھ اس نعتیہ محفل کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بحیثیت مسلمان اس مبارک مہینے میں آپؐ سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کرنے ، نفسانفسی کے اس عالم میں نوجوان نسل کو دینی اقدار ، روایات اور مذہبی روایات او ر مذہبی امور کی انجام دہی کی اہمیت اور آفادیت سے روشناس کرانے کے ساتھ آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ کی طالبات کے ساتھ اپنے علاقے کے دیگر سکولوں کی طالبات کو پلیٹ فارم مہیا کرنا تھاتاکہ طالبات کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاسکے۔

بعد ازاں نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوااور طالبات نے عقیدتوں کے پھول نچھاورکیے کہ سارا ماحو ل زغفران زار ہوگیا اور ذکر مصطفٰی ؐ سے سماں بندھ گیا۔

“روزہ اور ہماری زندگی ” کے عنوان پر لکچر دیتے ہوئے اسلامیات کے لکچرر فدا محمد نے کہاکہ روزہ محض اپنے آپ کو کھانے اور پینے سے روکنے کا نام نہیں بلکہ اس کا مقصد اللہ تعالیٰ کا قرب اور تقویٰ ہے ۔ روزے سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ایک مسلمان کی پوری زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق بسر ہوسکے۔ رمضان کے مہینے سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہم ایک دوسرے کا سہارا بنیں اور ہماری وجہ سے کسی کی جان ، مال اور آبرو کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔
پروگرام کی مہمان خصوصی لعل نساءنے اپنے خطاب میں کہا کہ طالبات کواسلامی اور معاشرتی اقدار کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔
محفل کے صدر علی دانا خان نےنعتیہ محفل کے انعقاد پر آغاخان ہائیرسکندری سکول کوراغ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ آغاخان ایجوکیشن سروس دنیاوی تعلیم کے ساتھ روحانی پہلو پر بھی زور دیتی ہے تاکہ طلبہ کے دنیاوی ترقی کیساتھ روحانی ترقی کرسکیں اور دیانت داری سے ملک و قوم کی خدمت کرسکیں ۔akhss kuragh naatia mahfil 2

akhss kuragh naatia mahfil 4

akhss kuragh naatia mahfil 5

akhss kuragh naatia mahfil 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
22655