
آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ میں ولڈ نو ٹوبیکو ڈےکے موقع پر تقریب
کوراغ (چترال ٹائمزرپورٹ ) پوری دنیا میں تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے ہر سال 31 مئی کو ولڈ نو ٹوبیکو ڈے (World no Tobacco Day) کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ میں بھی اس حوالے سے مختصر تقریب کا انعقاد اسمبلی کے فوراً بعد کیا گیا۔ جماعت نہم کی طالبات نمرہ شاہد، جویریہ مختار اورثروت عروج نے اپنی پریذینٹیشن میں تمباکونوشی سے پیداہونے والے مسائل پھیپھڑوں کا کینسر، منہ کا کینسر، سانس کی تکلیف ،فضائی آلودگی اور معاشی مسائل کا ذکر کیا۔