Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف آل پارٹیز اجلاس،عید کے بعدکیلئےلائحہ عمل طے

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال میں بجلی کی غیر اغلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کی کال پر آل پارٹیز میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سول سوسائٹی کے تنظیموں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، ڈرائیور یونین، تاجر برادری اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا جمشید احمد نے کہاکہ چترال میں گولین گول پن بجلی گھر سے 108میگاواٹ پیدا ہونے اور چترال کے لئے 30میگاواٹ بجلی مختص ہونے کے باوجود چترال میں روزانہ کی بنیاد پر پانچ گھنٹے لوڈ شیڈنگ شروع کرنا ناقابل فہم اور انتہائی قابل مذمت امر ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے ضلعی رہنماؤں اور سول سوسائٹی تنظیموں کے سینئر رہنماؤں نے پیسکو کی طرف سے بلاجواز بجلی کی لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک منظم سازش ہے جس کے تحت چترال کے پرامن عوام کو حکومت کے خلاف اکسایا جارہا ہے جوکہ مجبور ہوکر سڑکوں پر نکل سکتے ہیں۔ انہوں نے مختلف تجاویز پیش کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں حکومت کو عوامی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے مسئلے کے حل کے لئے وقت دیاجائے جس کے بعد عوام کو سڑکوں پر لانے کا مرحلہ آئے گاجس پر سب متفق ہوئے اور ڈپٹی کمشنر چترال لویر خورشید عالم محسود سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس نے اس حساس معاملے کو بالائی حکام کے ساتھ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔
protest meeting loadsheeding chitral
اجلاس میں پی ٹی آئی کے محمد قاسم اور حیات الرحمن اور غلام مصطفی ایڈوکیٹ، جے یو آئی کے مولانا عبدالسمیع آزاداور محمد سید خان، مسلم لیگ (ن) کے صدیق احمد ایوبی اور محمد کوثر ایڈوکیٹ، پی پی پی کے محمد حکیم ایڈوکیٹ، جے آئی یوتھ کے وجہیہ الدین، جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری فضل ربی جان، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر خورشید حسین مغل، تجار یونین کے صدر شبیر احمد خان اور ڈرائیور یونین کے صدر صابر احمد نے شرکت کی۔ درین اثنا ء ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی چترال کے چیرمین وزیر زادہ نے ٹیلی فون پر میڈیا کو بتایاکہ انہوں نے چترال میں بلا جواز لوڈشیڈنگ پر پیسکو اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر رابطہ کرکے مسئلے کو حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوڈ شیڈنگ چترال میں لائن لاسز ذیادہ ہونے کی بنیاد پر کی جارہی تھی لیکن پیسکو کے چترال آفس سے رپورٹ میں یہ صرف 29فیصد بتائی گئی اور لوڈ شیڈنگ کا کوئی جواز نہیں رہا اور پیر کے روز دفاتر کے کھلنے کے بعد یہ مسئلہ حل کردیا جائے گا۔
…………………………….

اسی طرح‌بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دروش بازار میں بھی احتجاجی مظآہرہ کیا گیا . جس کی قیادت قاری جمال عبد الناصر ودیگر نے کی . انھوں‌نے حکومت اور پیسکوحکام کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ چترال میں بجلی کی وافر مقدار موجود ہے لہذا بلاجواز لوشیڈنگ سے گریزکیا جائے بصورت دیگر اسکےخلاف بھرپوراحتجاج کیا جائیگا.
drosh protest

drosh protest against pesco3
………………………………………….

دریں اثنا بلاول بھٹو فورس کے صدر ملاکنڈ ڈویژن بشیر احمد چترالی و اکرام الدین صدر بلاول بھٹو فورس لوویر چترال نے اپنے مشترکہ اخباری بیا ن میں کہا کہ موجودہ دور میں محکمہ پیسکو ضلع چترال کے اندر خاص کر رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جوکہ عوام چترال کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ چترال میں بجلی وافر مقدار میں دستیاب ہونے کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کر کے رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں لوگوں کو ازیت دی جارہی ہے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شروع نے گولین گول ہائید یل بجلی گھر سے چترال کو 30 میگا واٹ بجلی دینے کا اعلان کیا تھا جس کا بعد میں باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی ہوچکا تھا۔ ۔انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ بند نہ گیا تو ان کے خلاف عید کے بعد زبردست احتجاجی عمل شروع کر دیا جائے گا جس کی تما م تر زمہ داری محکمہ پیسکو و واپڈا ،ضلعی انتظامیہ اور موجودہ حکومت پر عائد ہوگی اور اس عمل کے خلاف عید کے بعد صارف عدالت میں مقدمہ بھی دائیر کیا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
22634