Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف حکومتی ریفرنس؛ چترال کے وکلاء برادری کا احتجاجی مظاہرہ

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان بار کونسل کے کال پر چترال میں ہفتے کے روز وکلاء برادری نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف حکومتی ریفرنس بھیجوانے کی مذمت کے لئے اتالیق پل پر جلسہ منعقد کیا جس سے کے پی بار کونسل کے رکن عبدالولی خان ایڈوکیٹ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ، سابق صدورعالم زیب ایڈوکیٹ، غلام حضرت انقلابی، ساجد اللہ اور وکلاء برادری کے دیگر رہنماؤں محمد کوثر، عظیم بیگ، پیر سید برہان شاہ، نیاز اے نیازی اور جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا جمشید احمد اور جے یو آئی کے لیڈر محمد سید خان نے خطاب کرتے ہوئے اس قدم کو جوڈیشری پر وار قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیاکہ عدلیہ کی آزادی پر آنچ آنے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سابق فوجی آمر پرویز مشرف کی اقتدار کا زوال اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے جوڈیشری سے ٹکر لینے کی مذموم حرکت کی اور اس وقت کٹھ پتلی وزیر اعظم عمران خان کو بھی تاریخ سے سبق سیکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ جسٹس فائز عیسیٰ کو ان کی ایمانداری اور پیشہ ورانہ دیانت داری کی سزا دی جارہی ہے جن کے خلاف جھوٹے الزامات لگاکر ان کے کردار کو داغدار کرنے اور انہیں کانٹا سمجھ کر اپنے راستے سے ہٹانے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن چترال سے لے کر کراچی تک وکلاء برادری اس سازش کا پہلے کی طرح ناکام بنادیں گے۔ انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اس شرمناک ریفرنس کو واپس لے۔ جلوس بعد ازاں پرامن طورپر منتشر ہوا۔
lawyers protest chitral 3
lawyers protest chitral 5
lawyers protest chitral 12


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
22627