Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال چترال میں چہرے اور جبڑے کا سرجن تعینات کیا جائے..عوامی حلقے

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال چترال میں چہرے اور جبڑے کا سرجن نہ ہونے کی وجہ سے غریب مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے اور جس کی وجہ سے غریب مریضوں کو پشاور۔اس کے علاوہ Oral Cancer،Mouth Cancer، Tongue Cancer کے مریضوں کی تشخیص کے لیے مریضوں کو جن کی تعداد زیادہ ہے پشاور ریفر کرنا پڑرہا ہے۔

یاد رہے کہ ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال میں گزشتہ سال جہرے اور جبڑے کے سرجن کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی جس کی وجہ سے چہرے اور جبڑے کے متاشرین کا علاج چترال ہی میں ہورہا تھا مگرنہات قلیل عرصے بعداس سرجن کا تبادلہ ضلع چترال سے باہر کردیا گیا۔اس سلسلے میں جب مریضوں سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں سخت مشکلات کا سامنا ہے علاج معالجے کے سلسلے میں انہیں پشاور جانا پڑتا ہے۔مریضوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال چترال میں چہرے اور جبڑے کے سرجن کی تعیناتی عمل میں لائی جائی۔


شیئر کریں: