Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضیاء اللہ بنگش سمیت پانچ مشیروں‌اورمعاون خصوصی کو صوبائی وزراء کا درجہ دیدیا گیا،

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) سابق اعلامیے میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنے دو مشیروں اور دو معاون خصوصی کو صوبائی وزراء کا درجہ دیدیا ہے تفصیلات کے مطابق صوبائی وزراء کا درجہ پانے والوں میں وزیراعلی کے مشیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ضیا اللہ بنگش، وزیراعلی کے مشیر برائے توانائی و برقیات حمایت اللہ خان اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران خان بنگش شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسی طرح‌وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع اجمل وزیر کو فوری طور پر صوبائی وزیر کے عہدے کا درجہ دے دیا ہے اس امر کا اعلان محکمہ انتظامیہ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تبادلوں‌اورتقرریوں‌کے احکامات جاری
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں کمشنر مائنز زیارت خان (بی ایس -20) کو فوری طور پر عوامی مفاد میں ڈائریکٹر جنرل مائنز اینڈ منرل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے عہدے کا اضافی چارج بھی تفویض کر دیا ہے۔ ان کے پاس یہ اضافی ذمہ داری ڈائریکٹر جنرل مائنزکی چھٹیوں تک ہوگی اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک ہی اعلامیے میں کیا گیا۔

دریں‌اثنا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد حکومت پاکستان کے اعلامیہ کی پیروی کرتے ہوئے حکومت خیبرپختونخوا نے صوبائی اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر شاہ زمان (پی اے ایس بی ایس -19)کو اپنی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا ہے تاکہ وہ حکومت گلگت بلتستان کے تحت اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال سکے اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک غلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
22610