Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بینک آف خیبرکی کور بینکنگ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم سلوشن کیلئے معاہدہ پر دستخط

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) دی بینک آف خیبر کی جانب سے کور بینکنگ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم سلوشن کیلئےTemenos & NDC tech کیساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔اس معاہدہ کے تحت Temenos & NDC tech بشمول ہیڈ آفس بینک کی تمام شاخوں کو کور بینکنگ اور ڈیجیٹل سلوشن فراہم کرنے کے علاوہ بینک صارفین کی موجودہ اور دیگر ضروریات پوراکرنے کیلئے بھی مدد فراہم کرئیگا۔

اس موقع پر بینک آف خیبر کے ایم ڈی اور سی ای او سیف الاسلام نے کہا کہ یہ معاہدہ عملی کارکردگی میں اضافہ کیلئے بینک کے طویل المیاد لائحہ عمل کی تشکیل میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔بینک اپنے معزز صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے سلسلے میں اصلاح کیلئے کوشاں ہے۔ Temenos & NDC tech کے ساتھ کیا جانے والا یہ معاہدہ بلا شبہ بینک کی کاروباری ترقی میں معاون اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ایک مضبوط قدم ثابت ہوگا۔

بینک آف خیبر کےCIO محمد اظفرنے کہا کہ بینک انٹرنل اور ایکسٹرنل صارفین کے علاوہ ریگولیٹرز اور دیگر اتھارٹیز کیلئے اصلاحی اور ڈیجیٹل اقدامات کے حوالے سے ایک واضح نقط نظر کا حامل ہے۔Temenos & NDCکوایک محتا ط طریقہ ء کار کے بعد بطور ٹیکنالوجی پارٹنر منتخب کیا گیا۔ ہمیں اُمید ہے کہ یہ اقدام بینک آف خیبر پختونخواہ کو نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ایک ماڈل بینک کی صف میں کھڑا کر دے گا۔

عمارہ مسعود سی ای او اور صدر NdcTechنے اس موقع پر کہا کہ ہم بینک آف خیبر کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیں کور بینکنگ اور ڈیجیٹل سلوشن کے لئے منتخب کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ اشتراک نہ صرف مارکیٹ میں ہمارے معیار کو مزید بہتر کرئیگابلکہ اس سے آنے والے سالوں میں بینک کے منصوبہ جات کو بھی تحفظ اور ترقی ملے گی۔

جین پال مورگی منیجنگ ڈائریکٹر Temenosمڈل ایسٹ اور افریقہ نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بینک آف خیبر اپنی کور بینکنگ ٹرانسفارمیشن کیساتھTemenosسے منسلک پاکستان کا 13 واں بینک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بینک آف خیبرکو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ Temenosکی وسعت،ہمارا ڈیجیٹل فرنٹ، پلیٹ فارم، 24 گھنٹے ٹرانزکٹ اور دیگر غیر معمولی سہولیات بی او کے کے آپریشنز کو مزید جدید اور فعال کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
22600