Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

موٹرسائکل حادثہ ، ایک جوان جان بحق ساتھی زخمی ، پشاورمنتقل

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال میں موٹر سائیکلوں کے حادثات کی تعدادمیں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا اور حالیہ رمضان المبارک کے دوران کئی نوجوان تیز رفتار ی کے باعث حادثات سے دوچار ہوکر زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے مگر نوجوان موٹر سائیکل سوار عبرت پکڑنے کی بجائے تیز رفتاری میں ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ چترال بازارمیں چیو پل کے قریب مرکزی شاہراہ پر دو موٹر سائیکل سوار انتہائی تیز رفتار ی سے آتے ہوئے سڑک کنارے کھڑی ٹرک سے جاٹکرائے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل چلانے والا احسان اللہ ساکن کوجوپائین موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ ان کے ساتھی عنایت اللہ دنین کے سر پر شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔


شیئر کریں: