Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی حکومت کا تمام شہریوں کو صحت کی سہولیات مفت فراہم کرنے کا اعلان

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار پورے صوبے میں پھیلانے،آئندہ بجٹ میں صحت کے لئے اضافی خطیر رقم مختص کرنے اور نوجوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ صحت انصاف کارڈ کی سہولت صوبے کے تمام خاندانوں کو بلاتفریق میسر ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے عوام انصاف کارڈ کی فراہمی تک قومی شناختی کارڈ کو بطور صحت انصاف کارڈ استعمال کر سکیں گے۔ اس امر کا اعلان وزیراعلیٰ نے سعودی عرب روانگی سے قبل نور خان ایئر بیس پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلی محمود خان نے صحت انصاف کارڈ کی سہولت کو پورے صوبے تک پھیلانے اور بجٹ میں اس مقصد کیلئے خطیر رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ قبائلی عوام بھی علاج کی مفت سہولت سے فائدہ اُٹھائیں گے جب تک صحت انصاف کارڈ کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جاتی تب تک قومی شناختی کارڈ بطور صحت انصاف کارڈ استعمال کیا جا سکے گا۔ محمود خان نے مزید اعلان کیا کہ صوبائی حکومت قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کا فیصلہ بھی کر چکی ہے جس کے تحت مستحق نوجوانوں کو 5 سے 10 لاکھ تک کا قرض فراہم کیا جائے گا اور قرض کی واپسی پر کوئی سود نہیں لیا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
22562