Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا ایمر جنسی ریسکیو سروس عید الفطر کے دوران کھلے رہیں گے

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ)خیبر پختونخوا ایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122) عید الفطر کے دوران کھلے رہیں گے اور عوام الناس کو خدمات فراہم کرتے رہیں گے۔ ریسکیو ترجما ن بلال احمد فیضی نے بتا یا کہ ملک بھر میں عید الفطر کی عام تعطیلا ت کے اعلا ن کے بعد ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122 صوبے کے 10اضلا ع میں خدمات فراہم کر رہا ہے جبکہ عید الفطر کے دوران ریسکیو 1122کی جانب سے مختلف سیاحتی مقامات پر میڈیکل کیمپس اور بالخصوص مختلف دریاؤں پر واٹر ریسکیو وین اور غوطہ خوروں کی ٹیمیں تعینات کی جا ئیں گئیں جس کا مقصدسیاحوں اور عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے سٹیشنز میں ایمبو لینس،فا ئر ویکل اور ریسکیو ویکل ہر قسم کی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لیے 24گھنٹے بمعہ سٹا ف تیا ر رہیں گے اور عوام کو ان کے دروازے پرمفت سہولیا ت فراہم کریں گے۔ عوام شب وروز ریسکیو 1122 کے ٹال فری نمبر 1122 پر کا ل کر کے ان کی خد مات سے استفادہ حا صل کر سکتے ہیں۔ریسکیو 1122کے آپریشنل کسی بھی مذہبی تہوار اور سرکاری تعطیلا ت کے باوجود اپنے عزیز و اقارب کو چھوڑ کر پیشہ وارنہ فرائض سرانجام دیتے ہیں
Rescue1122 will remain open on Eid 011


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
22549