Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شعبہ توانائی وبرقیات کی انسٹیٹیوٹ آف پیٹرولیم ٹیکنالوجی قائم کرنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پردستخط

Posted on
شیئر کریں:

شعبہ توانائی وبرقیات کرک میں انسٹیٹیوٹ آف پیٹرولیم ٹیکنالوجی قائم کرنے کے لیے ٹیوٹا اور انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے ………..
اس منصوبے کی کل لاگت 2053 ملین ہے جس میں سے 28 ملین روپے ریلیز ہو چکے ہیں۔ سیکرٹری توانا ئی و برقیات

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا شعبہ توانائی وبرقیات کرک میں انسٹیٹیوٹ آف پیٹرولیم ٹیکنالوجی قائم کرنے کے لیے ٹیوٹا اور انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے اور اس منصوبے کی کل لاگت 2053 ملین ہے جس میں سے 28 ملین روپے ریلیز ہوچکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری توانا ئی و برقیات انجینئر سرفراز درانی نے کرک میں پیٹرولیم ٹیکنالوجی ادارہ قائم کرنے کے لیے پہلے ٹیکنیکل کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ظفر الاسلام خٹک، ایڈیشنل سیکرٹری افتخار مروت، ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز منیر گل، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمینٹ ٹویٹا ہدایت اللہ، چیف پلاننگ ا ٓفیسر ذین اللہ شاہ، اسسٹنٹ چیف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پلوا شہ اور چیف KPOGCL محمد حنیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ سیکرٹری توانا ئی و برقیات نے کہا کہ کہ بورڈ آف گورنرز کے فیصلے کے مطابق شعبہ توانائی و برقیات اور ٹویٹا اور اینڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے مابین ایم او یو پر دستخط کرے ہونگے تا کہ ادارے میں کلاسز کا آغاز جلد از جلد ممکن ہو سکے۔ انجینئر سرفراز درانی نے کہا کہ ایک سپیشل کمیٹی بنائی جائے گی جو پی سی ون کو PSDP اورADP کے تحت ریوائز کرے گی اور دس دنوں کے اندر اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔ اس منصوبے کے لئے کل 2053 ملین روپے منظور ہو چکے ہیں جس میں سے تقریبا 28 ملین ریلیز بھی ہو چکے ہیں سرفراز درانی نے کہا کہ پٹرولیم انسٹیٹیوٹ کے قیام سے پورے ملک اور صوبے کا فائدہ ہوگا اور آنے والے وقت میں اس ادارے کے فارغ التحصیل طلباء نجی اور سرکاری آئل اینڈ گیس کمپنیوں میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے اس ادارے کے قیام سے آئل اینڈ گیس سیکٹر کے لیے مقامی سطح پر ہنرمند افراد دستیاب ہو ں گے۔ ایڈیشنل سیکرٹری ظفر الاسلام خٹک نے کہا کہ ادارے کے قیام کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی جائے گی جو OGDCL، MOL،OGTI سمیت مختلف آئل اینڈگیس سیکٹر میں کام کرنے والی کمپنیوں سے مشاورت کر کے اس ادارے کے ڈپلومہ کورسز کے لئے نصاب مرتب کرے گی۔ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حکام نے تجویز دی کہ منصوبہ موجودہ مالی سال کے دوران شروع کر دینا چاہیے تاکہ منصوبے کے لئے جاری رقوم استعمال میں آسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


شیئر کریں: