Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

متعدد افسران کی اگلے گریڈوں‌میں‌ترقی کے احکامات جاری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) حکومت خیبرپختونخوا نے چھ پی ایم ایس افسران کی گریڈ 18 میں ترقی کے بعد ان کے تبادلوں اور تعیناتیوں اور گریڈ 19 کے ایک افسر کی ایڈجسٹمنٹ کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ ان کی ترقیوں کو حقیقی کی شکل دی جاسکے تفصیلات کے مطابق سیکشن آفیسر محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ سید مسعود شاہ (پی ایس بی ایس- 18) کو بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری مختلف اطلاعات و تعلقات عامہ تعینات کیا گیا ہے اسی طرح سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ و قبائلی امور حبیب اللہ عارف (پی ایم ایس بی ایس- 18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری ایچ آر ڈی ونگ ای اینڈ اے ڈی, سیکشن آفیسر محکمہ صحت مسز زہرہ نگار(پی ایم ایس بی ایس -18) کی بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر صوبائی سروسز اکیڈمی پشاور, سیکشن افسر گورنرزسیکریٹریٹ وحید خان (پی ایم ایس بی ایس- 18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری گورنرزسیکریٹریٹ, سیکشن افسر آئی پی سی بختیار خان(پی ایم ایس بی ایس- 18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری کم ڈپٹی سیکرٹری ایس ٹی آئی اور ریسرچ آفیسر پی این ڈی ضم شدہ علاقہ جات اللہ ڈاکٹر نعمان مجاہد (پی ایم ایس بی ایس -18)کی بحیثیت ڈپٹی سیکریٹری آئی پی سی ڈیپارٹمنٹ تعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ مسز فرزانہ افضل پی ایم ایس جن کی عارضی بنیادوں پر بی ایس 19 میں تقرری کی گئی کو بی ایس19 میں مزید تعیناتی کے لیے ان کو اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسی طرح‌حکومت خیبرپختونخوا نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر فوری طور پر محکمہ اعلیٰ تعلیم کے بارہ مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرز (بی ایس -19) کو مستقل بنیادوں پر پروفیسر (بی ایس-20) کے عہدوے پر ترقی دے دی ہے ترقی پانے والوں میں ہدایت اللہ جان, ولی محمد, سردار حسین, گل روز خان, محمد علی عثمان, گل حیدر,اعجاز خان, تسبیح اللہ, نصراللہ, محمد یوسف, عبدالناصر اور تاج محمد شامل ہیں جبکہ ان کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات بعد میں جاری کیے جائیں گے اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دریں اثنا حکومت خیبرپختونخوا نے گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی ملنے کے بعد سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ و قبائلی امور مقصود حسن(پی ایم ایس بی ایس- 18) کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہستان بالا تعینات کر دیاہے۔ مزید برآں مذکورہ افسر کو اے ڈی سی (ایف اینڈ پی)کوہستان بالا کے عہدے کا اضافی چارج بھی دیا ہے اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
22489