Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مدرسہ ضیاء القرآن چترال میں ختم القرآن کی پروقار روحانی تقریب

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) مدرسہ ضیاء القرآن چترال میں ختم القرآن کی پروقار روحانی تقریب منعقد ہوئی .مولانا اسرالدین الہلال نے آ خری 10سورتوں کا درس دے کرختم قرآن کی دعا کرائی، مدرسہ ضیا ء القرآن میں گزشتہ 9سالوں سے درس قرآن کا اہتمام ہوتا ہے جو 15شعبان کو شروع ہوکر 20رمضان المبارک کو اختتام پذیر ہوتا ہے درس قرآن سے علاقے کی مستورات استفادہ کرتی ہیں آخر میں سرٹیفیکیٹ دئیے جاتے ہیں.
یاد رہے کہ مولانا اسرالدین الہلال ہر سا ل جامع مسجد شاہی بازار چترال میں بھی درس قرآن دیتے ہیں اور ریڈیو چینل ایف ایم 97میں المیزان کے نام دینی تعلیمات کا مستقل پروگرام نشر کرتے ہیں .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
22462