Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دوران سروس محکمہ صحت کے انتقال کر جانے والے 26 ملازمین کے بچوں کو ملازمت دیدی گئی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) دوران سروس محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے انتقال کر جانے والے 26 ملازمین کے بچوں کو خیبرپختونخوا میں مختلف عہدوں پر ملازمت دے دی گئی۔ اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے دفتر میں کیا گیا۔ تقریب میں سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر فاروق جمیل کے علاوہ ڈی جی ہیلتھ خیبر پختون خواہ ڈاکٹر محمد ارشد، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت طفیل محمد، ڈائریکٹر آئی ایچ پی پروگرام ڈاکٹر صہب گل اور ڈاکٹر فہیم کارڈنیٹر لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام خیبرپختون نے میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری صحت ڈاکٹر سید فاروق جمیل نے کہا کے تمام وفات پانے والے ملازمین محکمہ صحت کا اثاثہ تھے اور ان کی محکمہ صحت کے لیے قربانیاں قابل دید ہے محکمہ صحت ان کی قربانیوں کا شکر گزار ہیں، آج ہم محکمہ صحت کے وفات پانے والے 26 ملازمین کو حکومت خیبر پختونخواہ کی پالیسی کے تحت ملازمت دے رہے ہیں اور یہ عمل جاری رہے گا۔ اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر راشد نے کہا کہ یہ تمام بچوں کا حق تھا تاخیر پر معذرت چاہتا ہوں لیکن آپ سب کو یقین دلاتا ہوں کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی محکمہ صحت وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی جی ہیلتھ نے وفات پانے والے ملازمین کے بچوں میں نوکری پر تقرری کے احکامات بھی تقسیم کیے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
22457