Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈائریکٹرجنرل محکمہ لائیو سٹاک توسیع ڈاکٹر شیر محمد کو گریڈ 21 میں اعزازی طور پر ترقی دیدی گئی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) ڈائریکٹر جنرل محکمہ لائیو سٹاک توسیع ڈاکٹر شیر محمد کو گریڈ 21 میں اعزازی طور پر ترقی دے دی گئی اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے ان کی ترقی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ڈاکٹر شیر محمد کو طویل عرصے تک محکمہ لائیوسٹاک توسیع کے بطور ڈائریکٹر جنرل ذمہ داریاں ادا کرنے کا اعزاز حاصل ہے اور انہیں محکمہ زراعت ولائیوسٹاک کے فوکل پرسن کی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔ڈاکٹر شیر محمد نے موجودہ صوبائی حکومت کے سو روزہ پلان میں محکمے کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے موثر حکمت عملی تیار کی اور آئندہ پانچ سال کے لیے لائیوسٹاک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے انتہائی اہم منصوبے ترقیاتی پروگرام میں شامل کئے ہیں۔
ڈاکٹر شیر محمد نے اپنے کیریئر کے دوران نمایاں پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے اپنی انتظامی ذمہ داریوں کے دوران محکمہ کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں اور ان کی خدمات کی بدولت حکومت نے ان کو گریڈ 20 سے 21 میں اعزازی طور پرترقی دی ہے ڈاکٹر شیر محمد نے پہلی دفعہ صوبے میں لائیوسٹاک کی پالیسی متعارف کروانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔
ڈاکٹر شیر محمد نے صوبے میں ملاوٹ سے پاک دودھ کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے پہلی دفعہ ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا جو کہ ملاوٹ شدہ دودھ کو کنٹرول کرنے میں موثر کردار ادا کر رہی ہے۔ڈاکٹر شیر محمد کو اپنی بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کی بنیاد پے مختلف اعزازات اور ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید شاہ باچا وزیر صحت خیبر پختونخوا کے پرائیویٹ سیکرٹری تعینات
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) سید شاہ باچا خیبر پختون خواکے وزیر برائے صحت ہشام انعام اللہ خان کے پرائیویٹ سیکرٹری تعینات کیے گئے ہیں اس سلسلے میں محکمہ اسٹیبلشمنٹ اور ایڈمنسٹریشن خیبرپختونخوا کے جاری کردہ اعلامیہ کے تحت انہوں نے بحیثیت پرائیویٹ سیکرٹری برائے وزیر صحت کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال کر اپنے فرائض منصبی انجام دینا شروع کر دی ہیں۔


شیئر کریں: