Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تورکہو، ناجائزمنافع خوری، دکانداربےلگام، یوٹیلٹی سٹورخالی، کوئی پرسان حال نہیں..عبد القیوم بیگ

شیئر کریں:

شاگرام (شراف الدین کاشف ) سب تحصیل تورکھو اپر چترال کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کیا جائے ۔سابق ناظم یوسی شاگرام عبدالقیوم بیگ نے ایک اخباری بیان میں وزیر اعلیٰ خیبر پوختونخواہ محمود خان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اپر چترال کو وجود میں‌آئے کافی عرصہ ھوا ھے اور ابھی تک کوئی بھی سرکاری افسر سب تحصیل تورکھو بشمول تریچ یوسی میں انے کی گوارہ محسوس نہيں کیا اس کی وجہ سے یہاں پر جنگل کا قانون لاگو ھے جتنے بھی دوکانیں ھیں ان کی الگ الگ ریٹ اور جتنی بھی گا ڑیاں ھیں ان کے الگ ریٹ ھیں اور غریب عوام رمضان کے اس مبارک مہینے میں ان ناجائز منافع خوروں کے ہاتھوں یرغمال ھیں.

ستم ظریفی یہ ھے کہ 12000 ھزار نفوس پر مشتمل ھیڈ کوارٹر شاگرام کے یوٹیلیٹی اسٹور پر اس رمضان میں ٹوٹل 10 کاٹن گھی 30 بوتل شربت انار 360 ڈبہ والا گھی 25 لیٹر کوکنگ ائیل اور 200 کلو چاول 40 کلو ریڈ لوبیا جن کی قیمت بازار سے بھی زیادہ ہے.

انھوں نے کہا ہے کہ کاروباری حضرات سارا کام حکومت پر ڈالتے ھیں کہ حکومت نے یہ سب کیا ھے ، کوئی پوچھنے والا نہیں‌، محکمہ فوڈ کی طرف سے بھی بازار چیکنگ کا کوئی انتظام نہیں . جس کی وجہ سے دکاندار بے لگام ہوگئے ہیں‌. لھذا وزیر اعلیٰ کے پی کے سے خصوصی درخواست کی جاتی ہے کہ جلد از جلد ھمارے حالات پر رحم فرما کر ضلعی افسروں کو ھدایت کریں کہ وہ یہاں تشریف لائیں اور ان لوگوں کو لگام دیں ورنہ حالات خرا ب ھونے کا خدشہ ھے اس کی تمام زمداری حکومت اور ضلعی انتظامیہ پر ھوگی ۔

abdul qayum baig nazim

torkhow utility empty 1

torkhow utility empty 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
22402