Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تورکہو، حوا کی ایک اوربیٹی نے دریائے چترال میں‌چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی

شیئر کریں:

تورکہو(نمائندہ چترال ٹائمز)‌ تورکہو کے مرکزی مقام شاگرام کے نواحی گاوں شیرجولی سے تعلق رکھنے والی خاتون ش بی بی دختر مسار نے مبینہ طور پردریا ئے تورکہو میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے .پولیس ذرائع کے مطابق انکی عمر تقریبا پچاس برس تھی. اورچند سال پہلے ان کی شوہر سے علیحدگی(طلاق) ہوئی تھی . اور دو بچے با پ کے پاس تھے. جبکہ وہ بچوں‌سے ملنے کیلئے بار بار اصرار کرتی تھی . بعض ذرائع کے مطابق وہ بچوں‌کیلئے دوبارہ پہلے شوہر سے رجوع کرنا بھی چاہتی تھی . مگر سابقہ شوہر انکاری تھے. جبکہ بعض ذرائع کے مطابق انکی دماعی توازن درست نہیں‌تھی .
گزشتہ دن وہ دلبرداشتہ ہوکر مبینہ طور پر دریا ئے تورکہو میں چھلانگ لگاکر خودکشی کی ہے . جسکی لاش بعد میں دریا سے نکال کرٹی ایچ کیو ہسپتال بونی سے پوسٹ مارٹم کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا . مقامی پولیس انکوائری کررہی ہے .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
22394