Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سیاحوں کوسیاحتی سیزن کے موقع پر بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی…عاطف خان

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان نے کہا ہے کہ اس سال سیاحتی سیزن میں صرف کاغان کی جانب 17 لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے اسکے علاوہ سوات کی طرف 22 لاکھ سے زیادہ سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔سیاحوں کو سیزن کے موقع پر بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانسہرہ کاغان اور ناران کے دورے کے موقع پر کیا۔وزیر بلدیات شہرام ترکئی سمیت محکمہ سیاحت کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔سینئر وزیر عاطف خان اور وزیر بلدیات شہرام ترکئی نے نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی سمیت سیاحتی سیزن شروع ہونے سے قبل انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں سیاحتی سیزن میں ٹریفک کا نظام برقرار رکھنے اور صفائی ستھرائی کے لئے خصوصی ہدایات جاری کیں۔سینئر وزیر نے کہا کہ محکمہ سیاحت ٹھنڈیانی ایبٹ آباد،ناران کاغان اور بشی گرام سوات میں اعلی معیار کے کیمپنگ پاڈز قائم کر چکا ہے جبکہ سوات میں گبین جبہ، گولن گول چترال،بیاڑی، اناکڑ اور الائی میں کیمپنگ پاڈز لگانے کا کام جاری ہے۔
atif khan kaghan2

atif khan kaghan3

atif khan kaghan4

atif khan kaghan341


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
22387