Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف بھرپورمزاحمت کی تحریک چلائیں گے . وجیہ الدین

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ )‌ جے آئی یوتھ ضلع چترال کے صدر وجیہہ الدین نے اپنے ایک اخباری بیان میں چترال کے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری پر ردعمل دیتے ہوئے حکومت کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کی.اور کہا کہ موجودہ حکومت تھوڑے ہی عرصے میں پاکستانی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے.حکومت میں آنے سے پہلے ان کے بلندبانگ دعوے آج ریت ثابت ہوئے جارہے ہیں.اصلاحات لانے کی دعویدار حکومت اب قومی اداروں کو اونے پونے داموں فروخت کرنے پہ تُلی ہوئی ہے.اس سلسلے میں چترال کے سرکاری ہسپتالوں کو نجکاری کرنے کے فیصلہ کی خبر گردش کر رہی ہے.جے آئی یوتھ ضلع چترال اس حوالے سے حکومت کو خبردار کرتی ہے کہ وہ اس کام سے باز رہے.یہ غریبوں کو مزید شکنجے میں کسنے والی پالیسی ہے.بجائے اس کے کہ غریب عوام کو مراعات دئیے جائیں..سستی صحت کی سہولت مہیا کئے جائیں.دستیاب وسائل اور سہولیات سے بھی ان کو محروم رکھا جا رہا.انھوں نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ وہ بہت جلد ڈاکٹر ایسوسی ایشن اور پیرامیڈیکل ایسویسی ایشن سے رابطہ کرکے اس کی بھرپور مخالفت اور مزاحمت کی تحریک چلائیں گے.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
22374