Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سود کے خلاف علما ء کرام اور خطباء مساجد بھرپور انداز میں آواز بلند کریں..مولاناچترالی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ )سود ( رِباء )کے خلاف علما ء کرام اور خطباء مساجد بھرپور انداز میں آواز بلند کریں قرآن و سنت سے سود / ر ِباء سے متعلق احکامات کو عوام الناس تک پہنچا کر ان کو آگاہی اور شعور دیں کہ سودی کاروبار اللہ اور رسولﷺ سے بغاوت ہی نہیں بلکہ اللہ اور رسولﷺ کے خلاف میدان جنگ میں اترنا ہے. علما ء کرام اور خطباء مساجد 24 مئی جمعۃ المبارک کو سود کے بارے میں احکامات کو اپنی تقاریر کا موضوع بنائیں اور تمام مساجد میں قرار داد کے ذریعے موجودہ حکومت سے مطالبہ کریں کہ وہ قومی اسمبلی میں پیش کردہ امتناع ِ سود بل کوبلا تاخیر پاس کرائے اور اس کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی اور امتناع ر ِبا ء بل کے محرک مولانا عبد الاکبر چترا لی نے المرکز الاسلامی پشاور سے جاری کردہ ایک اخباری بیان میں کیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
22329