Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پیڈوکے زیر اہتمام رمبورویلی میں تعمیرشدہ پن بجلی گھر کا بدست ایم پی اے وزیرزادہ افتتاح

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ )‌ محکمہ پیڈو کی مالی معاونت سے تیارشدہ 150kwکے حامل ہائیڈل پاور اسٹیشن رمبور کا افتتاح گزشتہ دن ایم پی اے وزیرزادہ نے کیا. اس پن بجلی گھر سے رمبورویلی کے تین سو گھرانے مستفید ہونگے.
تقریب میں اے کے آرایس پی پیڈوپراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ودیگرعملے نے بھی شرکت کی . اور رمبور ویلی کے معززین کی کثترتعداد بھی موقع پرموجود تھی.
ایم پی اے وزیرزادہ نے اے کے آرایس پی اور پیڈو کا شکریہ ادا کیا کہ جنکی مالی معاونت سے یہ بجلی گھر تکمیل کو پہنچا. اور کالاش ویلی کے اس دورآفتادہ اور پسماندہ علاقے کے عوام بجلی کی سہولت سے مستفید ہوئے.
موقع پر موجود علاقے کےعمائدین نے بھی پیڈو اوراے کے آریس پی کی کاوشوں‌کوسراہا.
pedo mhp inaugurated in rumboor


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
22324