Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گولین گول پاورہاوس واپڈ کالونی کوغذی سیل کردیا گیا، چترال کیلئے بجلی کی ترسیل بند ہوسکتی ہے.ذرائع

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)گولین گول ہائیڈروپاورپراجیکٹ کیلئے کوغذی کے مقام پر قائم دفترات اورواپڈاکالونی کو عدالتی احکامات کی روشنی میں آج سیل کردیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے واپڈ ا کی اپریشن اینڈ مینٹیننس سٹاف کھلے اسمان تلے رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاون ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے ایک ٹھیکہ دار نے واپڈا کے ساتھ تعمیراتی کام کیا تھا اور بقایاجات کی عدم ادائیگی پر واپڈا کے خلاف چترال کے مقامی عدالت میں کیس دائر کیاتھا۔ جس پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے واپڈا کالونی اوردفترات کو سیل کرنے کی حکم جاری کی ہے۔ جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے واپڈا کالونی اور دفترات کو بقایاجات کی ادائیگی تک بند کردیا گیاہے .

ذرائع کے مطابق واپڈا ایمپلائزویلفیئریونین کے ذمہ داروں نے ضلعی انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفترات اور رہائش بند کرنےکی وجہ سے وہ کھلے اسمان تلے رہ گئے۔ جبکہ اسی صورت حال میں وہ زیادہ دیر پاوراسٹیشن نہیں چلاسکیں گے۔ جس کی وجہ سے کسی بھی وقت گولین گول پاوراسٹیشن سے بجلی کی ترسیل بند ہونے کا خدشہ ہے۔ واپڈا ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹھیکہ دار کی کچھ ادائیگی اس لئے روک دی گئی ہے کہ بلڈنگ کی تعمیر میں بعض میٹریل ناقص اور معیار کے مطابق نہیں ہیں۔ جسکی انکوائری متعلقہ اداروں میں چل رہی ہے. اورایک کیس بھی زیرسماعت ہے .


شیئر کریں: