Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تنظیم اساتذہ خیبرپختونخوا نے ٹرانسفرپالیسی اور کمپوزٹ میٹرک امتحانی پالیسی کو یکسر مسترد کردیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) تنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخوا نے پیچیدہ ٹرانسفرپالیسی اور کمپوزٹ میٹرک امتحانی پالیسی کو یکسر مسترد کردیا
اس پالیسی کے نتیجے میں معماران قوم کنفیوثرن کا شکار اور طلبہ مشکلات سے دو چار ہو نگے۔محکمہ تعلیم اغیار کے اشاروں پر نت نئے تجربات کا مذید متحمل نہیں ہو سکتاان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخوا کے صو بائی ذمہ داران خیر اللہ حواری،ڈاکٹر محمد ناصر،صاحبزادہ صادق جان،شمشاد خان جھگڑا،عبید اللہ،میاں ضیاء الرحمن،سید محمد شاہ باچا اور سکندر یو سفزئی نے مشترکہ جاری کردہ پریس ریلیز میں بتائی ہے۔
انہوں نے مذید کہا ہے کہ اسوقت دنیا اپنے بچوں کیلئے تعلیم کو سہل سے سہل تر بنانے کیلئے کو شاں ہے۔اور ہر جگہ پر سمسٹر تعلیم کو رائج کیا جا رہا ہے جبکہ ہم ایک مرتبہ پھر اس تجربے کو دُہرا رہے ہیں جو کا فی سوچ بچار کے بعد ترک کیا گیا تھا۔حالیہ پالیسی کے نتیجے میں ایک دفعہ پھر طلباء کا رشتہ مسلسل محنت سے کمزور پڑ جائیگا۔ساتھ ہی بچوں پر رحم کھا کر نصاب کو از سر نو جدید امنگوں کے مطابق مرتب کیا جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
22299