Chitral Times

Jan 23, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی حکومت کی ملازمین کی تنخواہیں اورپنشن عیدالفطرکیلئے 28مئی کو ادا کرنیکی ہدایت

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) حکومت خیبرپختونخوا نے تمام صوبائی ملازمین کو اُن کی کی تنخواہیں /پنشن عید الفطر سے قبل 28مئی 2019 کو ادا کرنے کی ہدایت کی ہے اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو تمام صوبائی ملازمین کی ماہ مئی کی تنخواہیں / پنشنز 28مئی 2019 کو ایڈوانس میں ادا کرنے کیلئے ضروری انتظامات یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اس امر کا اعلان محکمہ خزانہ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیا گیا۔
………………………………….
دریں اثنا صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر حکومت خیبرپختونخوا نے پی ایم ایس،بی ایس 17 کے تین افسران کو فوری اور باقاعدہ طور پر گریڈ 18 میں ترقی دے دی ہے ترقی پانے والے افسران میں محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کے سیکشن آفیسر سید مسعود شاہ، محکمہ خزانہ کے ڈپٹی سیکرٹری فضل حسین اور محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے سیکشن آفیسر حبیب اللہ عارف شامل ہیں مذکورہ افسران ایک برس تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے فضل حسین کو اپنی موجودہ پوسٹ پر ہی ترقی کو موثر بنانے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ باقی دونوں افسران کے تبادلوں اور تعیناتی کے احکامات بعد میں جاری کیے جائیں گے اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کے جاری کردہ ایک ا علامیے میں کیا گیا


شیئر کریں: