Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بونی میں کمپیوٹرٹیچر تعینات کیا جائے…عوامی حلقے

Posted on
شیئر کریں:

بونی(محکم الدیں سیرنگ) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بونی کا شمار اپر ڈسٹرکٹ چترال کے بڑے تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے جہاں ارد گرد کے علاقوں سے سالانہ سینکڑوں طالبات فارغ ہو رہی ہیں مگراس سکول میں پچھلے 12 سالوں سے 17 عدد کمپیوٹر اور متعلقہ سامان و اعلیٰ کوالٹی کے فرنیچر موجود ہونے کے باوجود کمپوٹرٹیچر موجود نہیں۔ اور 12 سالوں تک کسی نے بھی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بونی کے کمپیوٹر لیب کی حالت زار کا جائزہ نہیں لیا۔ حکومت کی جانب سے اس قسم کی لا پروہی کی وجہ سے سینکڑوں طالبات کئی سالوں سے کمپیوٹر کی تعلیم سے محروم ہوتی آرہی ہیں۔ علاقے کے عوام نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود، ای ڈی او ایجوکیشن چترال، DMO چترال،ا ور ڈپٹی سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پحتونحواہ عبدالاکرم سے اپیل کی ہے کہ وہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بونی کے غریب طالبات کی اس محرومی کو دور کرنے کے لئے جلد از جلد کوئی کوالیفائیڈ کمپیوٹر ٹیچر کی تعیناتی یقینی بنائے۔تاکہ یہاں کے طالبات بھی دور جدید کے تقاضوں کے مطابق کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کر سکیں۔


شیئر کریں: