Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے میں نوجوانوں کے لئے آن لائن کورسسز متعارف کئے جائیں گے۔عاطف خان۔

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) آن لائن کورسز شروع کرنے کا مقصد نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنا ہے۔وزیر امور نوجوانان عاطف خان۔
خیبرپختونخوا میں نوجوانوں کے لیے آن لائن کورسز متعارف کرائے جائیں گے جس کا مقصد نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنا ہے- یہ فیصلہ خیبرپختونخوا یوتھ ڈویلپمنٹ کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت سینئر صوبائی وزیر عاطف خان اور وزیر بلدیات شہرام خان کررہے تھے- خیبرپختونخوا کے ناخواندہ نوجوانوں کے لیے بھی منصوبے متعارف کرائے جائیں گے تاکہ وہ بھی معاشرے میں ایک ذمہ دار شہری بن کر زندگی گزار سکیں۔اجلاس میں وزراء کو نوجوانوں کو کاروبار کے لئے گرانٹ دینے کے پروگرام خیبر پختونخوا امپیکٹ چیلنج کی افادیت اور اب تک کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔خیبرپختونخوا امپیکٹ چیلنج پروگرام کی کل لاگت 50 کروڑ روپے ہے جس کے ذریعے اب تک 690 نوجوانوں کے کاروبار کرنے کی صلاحیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا امپیکٹ چیلنج پروگرام کے تحت 9 یونیورسٹیوں کی مدد سے 150 نوجوانوں اور 87 اسٹارٹ اپس کی ٹریننگ کی گئی ہے اور ان کو 114.2 ملین روپے کی گرانٹ دی گئی ہے یوتھ ڈویلپمنٹ کمیشن کے اجلاس میں خیبر پختونخوا امپیکٹ چیلنج کے آنے والے مراحل کے بارے میں بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
22215