Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہسپتالوں میں OPDs کھلیں گی،حکومت ہر حال میں اپنا رٹ قائم کرے گی..شوکت یوسفزئی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)‌ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں OPDs ہر حال میں کھلیں گی کیونکہ لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ OPD میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز کو تحفظ دیں گے۔ OPD کو بند کرنے کی کوئی غلطی نہ کرے کیونکہ حکومت ہر حال میں اپنا رٹ قائم کرے گی۔ مزاکرات کی بات کو ڈاکٹر حکومت کی کمزوری نہ سمجھیں۔ حکومت کسی بھی ڈاکٹر سے بلیک میل نہیں ہوگی۔ لوگوں کو بہترین صحت کی سہولیات دینے کے لیے ریفارمز ہر حال میں لائیں گے۔ کچھ ڈاکٹر غریب عوام کو تکلیف پہنچانے اور حکومت کو بد نام کرنے کے لیے احتجاج پر تلے ہوئے ہیں۔ شرپسند ڈاکٹروں کی لسٹ بنا دی گئی ہے قانون کے مطابق ان کو شوکاز نوٹس جاری کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹروں کے احتجاج کے بعد حکومتی لائحہ عمل میڈیا اور عوام کے سامنے رکھنے کے لیے کابینہ حال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت کسی کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن اگر ڈاکٹروں نے حکومتی انسٹالیشن کو نقصان پہنچایا تو حکومت انتہائی اقدام اٹھائے گی حکومت ڈاکٹروں کے ساتھ مذاکرات چاہتی ہے اور انکوائری رپورٹ آنے تک کوئی مطالبہ پورا نہیں کیا جائے گا او پی ڈی میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹروں کو ہڑتالی ڈاکٹر روکنے کی کوشش نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے میں سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے بہت سے رفامز لائی ہیں اگر ان پر عمل درآمد نہ ہو تو اس کا فائدہ ہی کیا ہوا۔پشاور کے ہسپتالوں میں لوگ دوردراز علاقوں سے علاج کے لیے آتے ہیں ان غریب عوام کو تکلیف پہنچانے کے لیے ہڑتالی ڈاکٹروں نے زبردستی او پی ڈیز بند کئے ہوئے ہیں ہیں انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ڈومیسائل کی بنیاد پر ڈاکٹروں کے تبادلے پر زیادہ تر ڈاکٹرز بھی متفق ہیں۔ڈاکٹروں کو بہترین الاؤنسز اور مراعات کے ساتھ دور دراز علاقوں میں بھیجا جارہا ہے دور دراز علاقوں میں رہنے والوں کا بھی حق ہے کہ ان کو بھی صحت کی بہترین سہولیات اور ڈاکٹرز اپنے علاقوں میں میسر ہوں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
22209