Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلعی انتظامیہ لوئیرچترال کی رمضان کے دوران مختلف بازاروں‌کا معائنہ،متعدددکانداروں‌کو جرمانہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ)‌رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں ضلعی انتظامیہ چترال نے ضلع لوئیر چترال کے مختلف بازاروں‌کا معائنہ کیا اور 701 دکانوں پر چھاپہ ڈالا گیا. ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے میں گران فروشی ، کم وزن، غیر معیاری اشیاء اورذائد المیعاد اشیاء کی فروخت کے علاوہ ناقص صفائی پر دکانداروں‌کے خلاف کاروائی کی گئی . جس میں 37افراد کو ایف آئی آر کیا گیا اور 68دوکانداروں کو مختلف مد میں 80800 روپےجرمانہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود نے تمام پرائس میجسٹریٹس کو سختی سے احکامات دئے ہیں کہ رمضان المبارک میں خصوصی طور پر عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے مارکیٹ میں باقاعدگی سے چھاپے ماریں اور سرکاری نرخ نامہ کو لاگو کریں تاکہ عام عوام کو ریلیف پہنچنے ۔
lower Chitral administration ramzan performance


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
22201