Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آٹھ افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں آٹھ افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر (ای ایس ار یو) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم زیر تبادلہ بحیثت ڈائریکٹر (او اینڈ سی)صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی غلام سعید (پی ایم ایس، بی ایس-19) کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ قانون ذیشان عبداللہ (پی ایم ایس،بی ایس 18)کی بحیثیت ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے, اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر زاہد پرویز ( پی اے ایس, بی ایس- 18) کی بحیثیت ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے, ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور عمران حسین رانجھا(پی اے ایس،بی ایس -18) کی بحیثیت کے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ قانون, لینڈ ایکوزیشن کلکٹر پی ڈی اے زوہیب حیات (پی ایم ایس میں ترقی پر بی ایس 18)کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور, سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ و قبائلی امور سیدرسول(پی ایم ایس میں ترقی پر بی ایس 18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکریٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور، سیکشن آفیسر اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ارم شاہین(پی ایم ایس بی ایس-17) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ اور ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ سید عادل افتخار(پی اے ایس، بی ایس ا17)کی بحیثت ڈی ایم او، آئی ایم یومحکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم تعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا.


شیئر کریں: