Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی آئی کی حکومت نے ڈاکٹروں کو سب سے زیادہ مراعات اور ترقیاں دی ہے۔۔شوکت علی یوسفزئی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے دوسری حکومتوں کے مقابلے میں ڈاکٹروں کو سب سے زیادہ مراعات اور ترقیاں دی ہیں 2013 میں میڈیکل آفیسرز کی تعداد صوبے میں 3639 تھی 2018 میں ان کی تعداد میں 142 فیصد اضافہ کرکے 8801 کردی ہے ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ کی تعداد 280 سے بڑھ کر 931 کردی ڈینٹل سرجن کی تعداد میں 56 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے نرسوں اور پیرا میڈکس کے لئے تاریخ میں پہلی بار سروس سٹرکچر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بنا کے دی۔ ڈاکٹروں کی مراعات اور الاؤنسز میں بھی موجودہ حکومت نے تاریخی اضافہ کیا ہوا ہے۔ہاؤس افسر کی مراعات اور الاونسز کو 24 ہزار سے بڑھاکر 62 ہزار اور ٹی ایم او الاؤسنز کو 42 ہزار سے بڑھا کر 103000 کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹروں کے مطالبات صوبائی حکومت نے وقتاً فوقتاً پورے کیے ہیں لیکن اس کے باوجود کچھ ڈاکٹروں نے اس شعبے کو بد نام کرنے کے لیے بغیر کسی ڈیمانڈ اور وجہ کے 80 سالہ بزرگ پر انڈے پھینکے حکومت غریب عوام کی خدمت اور لوگوں کو دوردراز علاقوں میں صحت کی سہولیات پہنچانے کے لیے ڈاکٹروں کے تبادلے ڈومیسائل کی بنیاد پر کرا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹروں کے ہڑتال کے بعد کابینہ ہال سول سیکرٹریٹ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ڈاکٹر سوسائٹی کا کریم طبقہ ہے اور حکومت بھی ڈاکٹروں کے ہر جائز مطالبات مانتی ہے صوبائی حکومت نے صوبے میں گریڈ 20 کے میڈیکل آفیسر کیڈر کی تعداد کو 24 سے بڑھ کر 171 کر دیا ہے گریڈ 19 کی تعداد کو 357 سے بڑھا کر 1087 اورگریڈ 18 کی تعداد کو 706 سے بڑھا کر 2060 کر دیا ہے۔ سپیشلسٹ کیڈر کے گریڈ 20 کی تعداد کو 16 سے بڑھا کر 93 گریڈ 19 کی تعداد کو 119 سے بڑھا کر 372، ڈینٹل سرجن کے گریڈ 20 کی تعداد کو دو سے بڑھا کر 11 اور گریڈ 19 کی تعداد کو 22 سے بڑھاکر 67 کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود کچھ خودغرض ڈاکٹر اپنی ذاتی مفاد کے لئے اور غریب لوگوں کو نقصان پہنچانے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت غریب عوام کو دور دراز علاقوں میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈاکٹر کے تبادلے بغیر کسی سیاسی اثرورسوخ کے ڈومیسائل کی بنیاد پر کر رہی ہے اور صحت کے شعبے کو مزید بہتر بنانے کے لیے ریفارمز لا رہی ہے۔ دور دراز علاقوں میں ڈاکٹر کی تعیناتی بہترین الاونس کے ساتھ کی جا رہی ہے جس میں ڈاکٹر کی تنخواہ 85 ہزار سے بڑھ کر تقریبا 155000 تک پہنچ جاتی ہے جو انہی غریب عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ادا کی جاتی ہے ہے لیکن پھر بھی کچھ شرپسند ڈاکٹر غریب عوام کو نقصان پہنچانے اور ڈاکٹروں کو بد نام کرنے کے لیے احتجاج کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
22162