Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی میں‌ایک اورلیڈی ڈاکٹرکی تعینائی کی جائے…آل ناظمین فورم اپرچترال

Posted on
شیئر کریں:

اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تعینات لیڈی ڈاکٹر محترمہ ذہرہ اسیر کافی عرصے سے ہسپتال میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ ڈاکٹر صاحبہ اپنے پیشے میں انتہائی ماہر ہونے کے ساتھ انتہائی خوش اخلاق ہیں . مریضوں کے ساتھ ان کا رویہ انتہائی دوستانہ ہے اور مریضوں کے ساتھ ساتھ علاقے کے لوگ بھی ان کی ہسپتال میں موجودگی سے بہت خوش اور مطمئن ہیں۔

چونکہ اپر چترال کا واحد ہسپتال ہونے کی وجہ سے ان کے پاس مریضوں کا بہت زیادہ رش رہتاہے۔ داخل مریضوں اور آپریشن کیسز کے علاوہ اوسطاً روزانہ ڈیڑھ سو سے دو سو کے قریب مریضوں کا او۔پی۔ڈی میں معائنہ کرتی ہیں جو اکیلی ڈاکٹر صاحبہ کیلئے بہت مشکل ہے۔ ان کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی کیسز کیلئے ان کو ہسپتال میں ہی رہنا پڑتا ہے جبکہ ان کا گھر بونی میں ہی ہے۔ ڈاکٹر صاحبہ کیلئے ان تمام کیسز کو اکیلے ہینڈل کرنا بہت ہی مشکل ہے۔ ان کے ساتھ ایک اور لیڈی ڈاکٹر کا ہونا انتہائی ضروری ہے تاکہ مریضوں کا بروقت علاج جاری رہ سکے اور ڈاکٹر صاحبہ پر ضرورت سے زیادہ بوجھ کچھ کم ہو۔ اور وہ اپنی فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں۔

لہزا ہم سیکرٹری ہیلتھ KPK, ڈی۔جی ہیلتھ اور ڈی۔ایچ او چترال سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہسپتال میں ورک لوڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اور لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی کا انتظام کیا جائے تاکہ ڈاکٹر اور عملے پہ بے جا بوجھ کم ہو اور مریضوں کو بروقت مناسب علاج دستیاب ہو۔

فقط
پرویز لال
صدر آل ناظمین فورم اپر چترال


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, خطوطTagged
22132