Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

روا ن ہفتہ کے دوران ملک میں تیزہواوٗں/آندھی کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواوٗں کا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے جو بدھ تک مزیدشدت اختیار کر جائے گا۔جس کے زیرِ اثر:

بدھ سے ہفتہ کےدوران خیبرپختونخوا ، پنجاب، اسلام آباد، بلوچستان، بالائی سندھ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے .

بدھ سے جمعرات کے دوران مکران، قلات، ژوب اور ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔

جمعرات سے جمعہ کے دوران سندھ ، مکران کے ساحلی علاقوں اور کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے

اس دوران ملک کے محتلف علاقوں میں درجہ حرارت میں 4 سے 6 درجہ معمول سے کم رہنے کا امکان ہے.

دریں‌اثنا پی ڈی ایم اے کی طرف سے صوبےکے تمام ڈپٹی کمشنرز کو پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے . اورتمام سیاحوں‌کو موسم کے بارے میں‌اگہی دینے کے ساتھ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیاررہنے کی تلقین کی گئی ہے . اور سڑکوں‌کو ٹریفک کیلئے بحال رکھنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں‌کو ہائی الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے .
weahter pridict new


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
22094