Chitral Times

May 27, 2019

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • اپرچترال انتظامیہ کی طرف سے سستا بازارکے نام پرلوگوں کو بیوقوف بنانا افسوسناک ہے..چیئرمین

    May 12, 2019 at 3:20 pm

    بونی (چترال ٹائمزرپورٹ) معروف سماجی کارکن اور اے این پی اپر چتراال کے صدر چیرمین فیص الرحمن نے اپرڈسٹرکٹ اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے ہیڈکواٹر بونی میں رمضان پیکج کے نام پر سستا بازارکا بینیر لگاکر عوام کو بےقوف بنانے پر سخت افسوس کا اظہار کر کے صوبائی سطح پرعوام کے ساتھ ہونے ہونے والے اس مذاق کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے. ایک پریس ریلیز میں‌انھوں‌نے کہا ہے کہ ایک طرف حکو مت رمضان میں غریب عوام کو ریلیف دینے کی بلندوبا دعوا کر رہی ہے دوسری طرف یوٹیلٹی اسٹور میں صرف صابن اور واشنگ پاوڈر کے علاوہ کچھ بھی دستیاب نہیں۔اگر حکومت نے اپنا قبلہ درست کرکے عوام کو صحیح معنوں میں ریلیف نہیں دیا تو روزہ دار مدینے کی ریاست کے دعویداروں کے خلاف سڑکوں میں نکلنے پر مجبور ہونگے۔

  • error: Content is protected !!