Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آئی ٹی آر ڈی چترال میں فارغ التحصیل طلباء کے اعزاز میں الوداعی تقریب

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالجی اینڈ ریسورس ڈیویلپمنت(آئی ٹی آرڈی) چترال میں اسٹوڈنٹس نے کالج کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے فارغ ہونے والے سال آخر کے طلباء کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔ جو کہ کالج کے نو تعمیر شدہ ہال میں منعقد ہوا۔ تقریب میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرا م کے مہمان خصوصی گولین گول پاور اسٹیشن کے ریذیڈنٹ انجینئر حیدر شاہ تھے۔ جبکہ REواپڈا چترال بھی مہمانان میں شامل تھے۔
ITRDکالج کے مینجینگ ڈائریکٹر ا نجینئر محمد ایوب نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کالج کی تاریخ پر مختصر روشنی ڈالی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ITRDصرف ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک مشن کا نام ہے جو کہ چترال جیسے دورافتادہ اور پسماندہ ضلع کے لئے مقامی نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کررہا ہے۔ جہاں سے وہ فنی تعلیم کے جو ہر سے اراستہ ہو کر علاقے اور ملک کی خدمت کے ساتھ ساتھ باوقار روزگار کے حصول کو یقینی بنا سکیں۔انہوں نے معیاری فنی تعلیم کے حصول کو یقینی بنانے کے حوالے سے ITRDکی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ عملی میدان میں اپنی صلاحیتوں کو ذمہ دارانہ انداز میں استعمال کرتے ہوئے اپنے کیرئیر کو شاندار مقام تک لے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے ایکسویں صدی میں درپیش چیلنجیز کا مقابلہ کر نے اور ملک کو ٹیکنا لوجیکل ایڈوانسمنٹ کی طرح لے جانے میں کردار کو کلیدی اہمیت کا حامل قرار دیا۔

پروگرام کے مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کالج انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کی۔ کہ انہوں نے اس ادارے کے قیام کو ممکن بنا کر چترالی عوام پر احسان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ITRDکے فارغ التحصیل طلباء چترال کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے،اور ہم جیسے لوگوں کو باہر سے آکر چترال میں عہدے سنبھالنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ انہوں نے دلجمعی کے ساتھ محنت کو کامیابی کی کنجی قرارد دی۔ پروگرام میں طلباء کی طرف سے اعزاز الدین تھرڈائیر سول نے اس پر رونق اور رنگا رنگ تقریب کے انعقاد پر طلباء ساتھیوں اور کالج انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈر طلباء میں شیلڈز اور میڈلز تقسیم کئے۔
یاد رہے کہ سالانہ امتحان 2018میں ITRDکے طلباء نے ضلع کی سطح پر تمام ٹاپ پوزیشنز حاصل کی تھیں۔ جن میں نصیر الدین فرسٹ ائیر سول، اعزاز الدین سیکنڈایئر سول اور انور مقصود تھرڈ ائیر سول جبکہ اعجاز علی خان نے فرسٹ ائیر الیکٹریکل، فہیم اللہ نے سیکنڈ ائیر الیکٹریکل اور فیاض الدین نے تھرڈ ائیر الیکٹریکل میں ضلعے بھر میں پہلی پوزیشنز حاصل کی تھیں۔
پروگرام میں بہترین ٹیچرز اور سٹوڈنٹ آف ائیر کے شیلڈز اور میڈلز بھی دئیے گئے۔ بہترین ٹیچرز کا ایوارڈ انجینئر انضمام الحق، انجینئر سجاد احمد اور قاضی منور کے دئے گئے۔ جبکہ ” سٹوڈنٹآف دی کالج “ایوارڈ میر اعظم خان تھرڈ ائیر سول اور” سٹوڈنٹ آف دی ائیر” کا ایوارڈ عدنان سیکنڈ ائیر الیکٹریکل کو ملا۔

itrd chitral farewell party 11
itrd chitral farewell party 10

itrd chitral farewell party 2

itrd chitral farewell party 3

itrd chitral farewell party 4

itrd chitral farewell party 5

itrd chitral farewell party 6

itrd chitral farewell party 7

itrd chitral farewell party 8


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
21955