Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جمعیت علماء اسلام لوئرچترال کے کابینہ کا اعلان کردیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) جمعیت علماء اسلام ضلع چترال (لوئر) کے ضلعی کابینہ کی تشکیل عمل میں لائی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن اور جنرل سیکرٹری انعام حنیف میمن نے اپنے انتخاب کے بعد باہمی مشاورت سے ضلعی کابینہ کا اعلان کردیا ہے ۔
جمعیت علماء اسلام ضلع چترال (لوئر) کے تشکیل شدہ کابینہ میں مولانا قاضی فتح اللہ سرپرست اعلیٰ، قاری محمد صادق سرپرست ، حاجی بلناس خان سرپرست ، مولانا عبدالرحمن امیر، قاری جمال عبدالناصر سنیئر نائب امیر، مولانا عبدالسمیع آزاد نائب امیر دوئم، انعام حنیف میمن جنرل سیکرٹری، مولانا فدا احمد ڈپٹی سیکرٹری، مولانا احمد فقیر ڈپٹی سیکرٹری دوئم ، قاضی محمد نسیم سیکرٹری اطلاعات، صلاح الدین طوفان ضلعی سالار اور قاری محمد اصغر سیکرٹری مالیات شامل ہیں ۔
JUI Cabinet 2


شیئر کریں: