
پولیس کنسٹبل عتیق الرحمن کی بہادری ، دیربالا میں جان کی پروا کئے بغیر آگ بجانے میں کامیاب
چترال(چترال ٹائمزرپورٹ)کذشتہ روز چترال کے علاقہ سنگور سے تعلق ر کھنے والے پولیس کنسٹبل عتیق الرحمن سکنہ سنگور جو کہ دیر بالا براول بانڈہ میں ڈیوٹی سرانجام دیتے وقت بازار براول بانڈہ میں آچانگ آگ لگ گئی. جبکہ براول کے عوام نماز جمعہ میں مصروف تھے. کنسٹبل عتیق الرحمن نے دیکھاکہ آگ پورے بازار کو اپنے لپٹ میں لے رہا ہے پولیس کنسٹبل اپنے جان کی پروا کئے بغیر آگ بجانے میں مصروف رہا اس دوران پولیس کنسٹبل کو شدید چوٹیں آئی لیکن آگ کو مذید بازار میںپھیلنے سے روکا .مقامی آفراد نے ان کو بعداز نماز جمعہ مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ان کو فوری طبی امداد دی گئی۔اس موقع پر اہالیاں بروال نے ان کے حق میں نعرے لگائے اور حکام بالا سے اپیل کی کہ پولیس نوجوان کی حوصلہ آفزائی کی جائے۔میڈیاسے ٹیلی فونگ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پولیس ہر وقت عوام کی جان اور مال کی حفاطت کے لئے بیدار ہیں . اورعوام کے جان ومال کی حفاطت ہماری ذمہ داری کریں۔