چترال کے دورآفتادہ علاقے بروغل میںچترال ٹاسک فورس کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ
مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے انتہائی دورآفتادہ اور پسماندہ وادی بروغل میں چترال ٹاسک فورس کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جوکہ مسائل میںگرے اور وسائل سے محروم وادی کے عوام کے کیلئے کسی نعمت سے کم نہ تھا.
فری میڈیکل کیمپ میںسکاوٹس ہسپتال چترال کے ڈاکٹرز نے 55 مرد،65، خواتین اور 50 سے زائد بچوں کا معائنہ کیا اورمفت ادویات بھی دئیے گئے. علاقے کے عوام نے چترال ٹاسک فورس کی اس زبردست کاوش پر چترال ٹاسک فورس کو خراج تحسین پیش کیا.