
ڈپٹی کمشنراپرچترال بونی پہنچنے پرپرتباک استقبال، اپرچترال کو مثالی ضلع بنائیں گے..شاہ سعود
بونی (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال ضلع کے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر جب پہلی مرتبہ ضلع کے ہیڈ کوارٹر بونی پہنچے تو ان کا عوام نے پرتباک استقبال کیا . مقامی ہوٹل میں ان کیلئے استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی . جس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماوں کے علاوہ تحصیل ناظم مستوج، ممبران تحصیل کونسل ، علاقے کے عمائدین اورمختلف مکاتب فکر نے شرکت کی. مقرریں نے علاقے کے مسائل سے انھیںاگاہ کیا.
ڈپٹی کمشنر شاہ سعود نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عزم کے ساتھ آئے ہیںتاکہ اس نوزائدہ ضلع کو ایک مثالی ضلع بنا یا جائے. انھوںنے شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ علاقے کے عوام نوزائدہ ضلعے کو چلانے میں انکی مدد اور تعاون کریںگے . انھوںنے چترال کے عوام کی مہمان نوازی اور حب الوطنی کی تعریف کی . ڈی سی کے ہمراہ سٹیلمنٹ آفیسر چترال سید مظہرعلی شاہ ودیگر حکام بھی موجود ھے. نئے ڈپٹی کمشنر جمعرات سے باقاعدہ چارچ سنبھا ل کر دفتری کام شروع کریںگے .