Chitral Times

Nov 27, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر میں ایک اورپولوگراونڈ کااضافہ، برہان پولوگراونڈ دولومچ کاافتتاح

Posted on
شیئر کریں:

چترال( نمائندہ چترال ٹائمز) چترال شہر میں دولومچ کے مقام پر شہزادہ ریاض الدین کی تعمیر کردہ برہان پولو گراونڈ کا آج افتتاح کیا گیا. افتتاحی پروگرام میں چترال کے چیدہ چیدہ کھلاڑیوں نے شرکت کی کل چار ٹیمیوں نے اس افتتاحی میچ میں حصہ لیا چترال ریڈ ٹیم نے چترال نوجوان بلو ٹیم کو سحت مقابلے کے بعدگولڈن گول سے ہرادیا.چترال ریڈ ٹیم کی قیادت شھزادہ ریاض الدین نے کی جبکہ چترال بلو ٹیم کی قیادت شیخ فاروق اقبال نے کی اسکے علاوہ چترال ریڈ جونٸیر ٹیم کا مقابلہ چترال بلو جونٸیر سے ہوا ان کے مابین مقابلہ تین تین کول سے برابر رہا مہمان خصوصی لیاقت علی خان سابق جنرل منیجر آغاخان ایجوکیشن سروس اور صدر چنار ہاوسنگ سوساٸٹی تھے ۔
میچ کے اختتام پر میوزیکل پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا آخر میں مہمان خصوصی نے پولو گراونڈ کو مذید بہتر بنانے اور پولو میچ کو مذید فعال بنانے کے لیے ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا اورمزید بھی پولو گراونڈ کو وسعت دینے کے لیے امداد کا اعلان کیا ۔مھمان خصوصی نے شھزادہ ریاض ا لدین کی کوشیشوں کی تعریف کرتے ہوے کہا کہ یہ چترال میں اپنی نوعیت کا واحد ذاتی گراونڈ ہے جو شھزادہ ریاض الدین کا چترال کی شقافتی کھل پولو سے محبت کا نتجہ ہے اُنہوں نے کہا کہ شھزادہ ریاض الدین کی اس سلسلے میں جتنی تعاریف کی جائے کم ہے ۔
اس موقع پرشہزادہ ریاض الدین نے تمام کھلاڑیوں، شاٸیقن پولو اورخصوصاً چنار ہاوسنگ کالونی دولوموج کےباشندوں کا تعاون کرنے پراُن کا شکریہ ادا کیا اور ریٹاٸرڈ صوبیدار میجرظفرعلشاہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوے ان کی ہمت اور پولو سے دلچسپی کی تعریف کی واضح رہے کہ ظفر علیشاہ 77 سال کی عمر کے ہوتے ہوئے بھی اُنہوں نےآج زبردست پولو میچ کا مظاہرہ کیا۔
شہزادہ ریاض الدین نےصوبیدار میجر قلندر شاہ، صوبیدار محمد ایاز اور ریاض احمد دیوان بیگی ناظم یوسی چترال 2 کا بھی شکریہ ادا کیاپولو میچ اور اسٹیج کی زمہ داری فرائض وقاص احمدایڈوکیٹ نے سرانجام دی۔
dolomutch polo ground 2
pologround al burhan chitral

pologround al burhan chitral1


شیئر کریں: