Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کلاش قبیلے کی مشہورتہوارچلم جوشٹ کا آغآز، ڈپٹی کمشنرلوئرچترال نے افتتاح کیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود نے وزارت مذ ہبی امور کے زیر انتظام کا لاش بہار فیسٹول چلم جوشٹ کا افتتاح کر دیا . ڈپٹی سیکرٹری وزارت مذہبی امور عمران رشید , ڈسٹرکٹ آفیسرفنانس اینڈ پلاننگ محمد حیات شاہ, اسسٹنٹ کمشنر سجاد علی , ا قلیتی ایم این اے اسفن بھنڈارا کے پولیٹکل سیکرٹری انیل اجمل اس موقع پر موجود تھے. جبکہ بڑی تعداد میں سیاحوں اور کالاش کمیونٹی کے مرد و خواتین اور بچے تہوار کیلئے نیے لباس پہنے افتتاحی رقص میں حصہ لیا . تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران رشید ڈپٹی سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے کہا . کہ ہر مذہب اپنے پیروکاروں کو اچھا انسان بننے کی تعلیم دیتا ہے . ریاست کی ذمہ داری ہے . کہ وہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے . کیونکہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے ہر موقع پر مسلمانوں اور اقلیتوں دونوں کے حقوق کی بات کی ہے . انہوں نے کہا . کہ وزارت مذہبی امور کالاش اقلیت کے مذہبی رسوم و روایات اور تہواروں کا احترام کرتی ہے . اور انہیں آذادی کے ساتھ اپنے تہوار منانے کو یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہے . موجودہ تقریب بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے . تاکہ کالاش قبیلے کی حوصلہ افزائی کی جا سکے . انہوں نے کہا . کہ ہمیں اپنی خوشی غمی میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے . اور مختلف مذاہب کے پیروکار ہونے کے باوجود انسانیت کا احترام کرتے ہوئے ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے . مسلمانوں اور اقلیتوں کو ہمیشہ الرٹ رہنے کی ضرورت ہے . کیونکہ بعض سماج دشمن عناصر فسادات پھیلاکر ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں . ہمارا تجربہ ہے . کہ جہاں بھی فسادات ہوئے . ان کے پیچھے فرقہ واریت کی چنگاری دیکھی گئی . اس لئے امن کو متاثرکرنے والے عناصر سےہو شیار رہنا بہت ضروری ہے . انہوں نے کہا . کہ وزارت مذہبی امور اقلیتوں کیلئے اسکالرشپ , نادار افراد کیلئے وظائف اور مذہبی مقامات کی تعمیر و مرمت کیلئے فنڈ خرچ کر رہی ہے . مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود نے خطاب میں کہا . کہ کالاش اقلیت نہیں اس ملک کے شہری اور وادیوں کے ماتھے کا جھومر ہیں . جو اپنی امن پسندی اور قدیم تہذیب و ثقافت کی وجہ سے پوری دنیا میں منفرد مقام رکھتے ہیں . انہوں نے کہا . کہ ان کے رسومات میں کسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی . اور نہ انتظامیہ ان کے رسم و رواج میں مداخلت پر خاموش رہے گی . اس لئے جو بھی ان کے رسوم و رواج کا مذاق اڑانے کا مرتکب ہو گا . اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانا پڑے گا . ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کو خوشخبری دی . کہ بہت جلد کالاش ویلیز روڈز پر کام شروع کیا جائے گا . انہوں نے کالاش ویلی کے جنگلات اور چراگاہوں کو سرکاری تحویل میں لینے کے حوالے سے باتوں کوافواہ قرار دیا . اور کہا . کہ یہ وادی آپ کیلئے ماں کا درجہ رکھتی ہے . اس لئے آپ کی ماں کو آپ سے کوئی نہیں چھین سکتا . اور یہ باتیں بعض نا عاقبت اندیش لوگوں کی پھیلائی ہوئی افواہیں ہیں . ڈپٹی کمشنرنے وزارت مذہبی امور کی طرف سے چلم جوشٹ کا افتتاح کرنے کے سلسلے میں اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کیا . قبل ازین انچارج چترال میوزیم سید گل کالا ش نے اپنے خطاب میں کالاش قبیلے کی طرف سے ڈپٹی سیکرٹری مذہبی امور اور ڈپٹی کمشنر چترال کا شکریہ ادا کیا . اور کہا . کہ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے فیسٹول کا افتتاح ذمہ دار اداروں کے آفیسرز کے زیر اہتمام ہو گیا ہے . اس سے ہمیں بہت حوصلہ ملا . ممبر ڈسٹرکٹ کونسل عمران کبیر نے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے پاک افغان باڈر پر باڑ لگانے کو ایک مثبت قدم قرار دیا . اور کہا . کہ اس سے در اندازی کو روکنے میں مدد ملے گی . اور کالاش وادیاں محفوظ ہوں گی . انہوں نے چترال کے مختلف مقامات میں صدیوں پرانے کالاش آرٹ کی باقیات کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا . اور کالاش قبیلے کے بارے میں سوشل میڈیا میں اپنی طرف سے بے سرو پا باتیں لکھنے کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا . تقریب کےدوران کالاش رقص کا بھر پور مظاہرہ کیا گیا . تاہم بعض کالاش مذہبی رہنماؤں نے یہ مشورہ دیا . کہ آیندہ تہوار سے پہلے چلم جوشٹ کا انعقاد نہ کیا جائے . اس سے منفی اثرات وادی پرمرتب ہو رہے ہیں . اور وادیوں میں آنے والے آفات اسی طرح مذہب کو مذاق بنانے سے آرہے ہیں.
kalash festival chelum jusht begun 1

kalash festival chelum jusht begun 10

kalash festival chelum jusht begun 3

kalash festival chelum jusht begun 6

kalash festival chelum jusht begun 7

kalash festival chelum jusht begun 9

kalash festival chelum jusht begun 8


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
21702