Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنراپرچترال شاہ سعودچترال پہنچنے پر پرتباک استقبال،چترال لیویز کے دستے نے سلامی دی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنراپرچترال شاہ سعود کو چترال پہنچنے پر ڈی سی آفس چترال میں پرتباک استقبال کیاگیا. ڈپٹی کمشنرلوئرچترال خورشید عالم محسود نے انھیں خوش آمدید کہا اور چترالی ٹوپی پیش کیا. نئے تعینات ڈپٹی کمشنر کو چترال کے بارے میں‌مختصربریف کردی گی . اس موقع پر سیٹلمنٹ آفیسرسید مظہرعلی شاہ ودیگربھی موجود تھے.
اسامہ شہید پارک میں‌چترال لیویز کے چاق وچوبند دستے نے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا . جہاں‌ انھوں‌نے یادگارشہداء پر پھول چڑھائے.پارک میں‌پودالگایا. ڈپٹی کمشنرلوئیر چترال خورشید عالم محسود ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے.

اس سے قبل گزشتہ دن دروش پہنچنے پر اے سی آفس دروش میں‌ان کا استقبال کیا گیا . جہاں‌معروف سیاسی سماجی شخصیت قاری جمال عبدالناصر نے انھیں‌پھولوں‌کا ہار پہنایا اورعوام دروش کی طرف سے انھیں خوش آمدید کہا.

چترال ٹائمزڈاٹ کام ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر اپر چترال کیلئے فلحال اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے دفتر میں بیٹھنے کاانتظام کیا جارہاہے . جہاں‌وہ دو مئی سے چارچ سنبھالیں گے . جس کے بعد سابق ڈپٹی کمشنر مستوج کے دفترات جو اب ریسٹ ہاوس کے نام سے منسوب ہیں‌میں‌مستقل دفترات قائم کئےجانے کا امکان ہے .
بعض ذرائع نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو بتایا کہ محکمہ زرعت کے دفترات اورکئی کنال زمین بونی بازار کے اخری کونے پر موجود ہیں‌. جوگزشتہ کئی برسوں‌سے خالی پڑے ہیں‌.جن کو رنگ وروغن کے بعد نئے ڈسٹرکٹ کے دفترات وہاں‌پر منتقل یا تعمیر کئے جاسکتے ہیں.

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال سے اسٹاف کی منتقلی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اپر ضلع کا باضابطہ انتظامی امور چلایا جاسکے.

dc upper chitral shah masood
shah masood dc upper chitral reached chitral 9

shah masood dc upper chitral reached chitral 5

shah masood dc upper chitral reached chitral 2

shah masood dc upper chitral reached chitral 3

shah masood dc upper chitral reached chitral 6

shah masood dc upper chitral reached chitral 4

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
21664