Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشت چترال کے طلباء نے کاغلشٹ صفائی مہم میں حصہ لیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشت چترال کے کلاس نہم کے طلباء اور اساتذہ نے کاغلشٹ صفائی مہم میں حصہ لیا۔ جس میں انہوں نے اس احاطے کو مکمل صاف کیا جہاں جشن منعقد ہوتا ہے۔ لیکن ایریا زیادہ ہونے کی وجہ پورے کاغلشٹ کی صفائی ممکن نہیں تھی۔۔اساتذہ کرام اور طلبہ نے اس امر پر زور دیا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔ اس لیے جو بھی فرد کاغلشٹ آئے وہ اس کی خوبصورتی کا خیال رکھیں اور کوڑا کرکٹ کاغلشٹ میں پھینکنے کی بجائے ٹھکانے لگا کے جائے۔ یہ بات بھی دھیان میں رہے کہ جشن کے بعد بھی لوگوں کا کاغلشٹ میں آنا جاری ہے۔ اس لیے اس کی صفائی کی ذمہ داری صرف انتظامیہ پہ ڈال کے عوام اپنے فرائض سے عہدہ برا نہیں ہوسکتے۔ اس لیے انتظامیہ کا ادارہ جاتی طور پر صفائی کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ ہر شخص ذمہ دار شہری کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنے ماحول کوصاف رکھنے کے حوالے سے کردار ادا کرنا چاہیئے۔
kaghlasht cleanliness campaign akhss students 10

kaghlasht cleanliness campaign akhss students 11

kaghlasht cleanliness campaign akhss students 12

kaghlasht cleanliness campaign akhss students 1

kaghlasht cleanliness campaign akhss students 2

kaghlasht cleanliness campaign akhss students 3

kaghlasht cleanliness campaign akhss students 4

kaghlasht cleanliness campaign akhss students 5

kaghlasht cleanliness campaign akhss students 7

kaghlasht cleanliness campaign akhss students 8

kaghlasht cleanliness campaign akhss students 9


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
21629