Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آرمی پبلک سکول اینڈ کالج دروش کے قیام کیلئے پاک آرمی کے مشکور ہیں۔رضیت با اللہ

Posted on
شیئر کریں:

دروش (چترال ٹائمزرپورٹ) نائب رہبر ہدیتہ الھادی پاکستان اور معروف سماجی وسیاسی شخصیت رضیت با اللہ نے اپنے ایک اخباری بیان میں پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دروش میں تیار ہونے والا آرمی پبلک سکول اینڈ کالج گلگت بلستان اور ملاکنڈ ڈویژن میں بننے والا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا تعلیمی ادارہ ہے۔ جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی جس سے دروش ہی نہیں بلکہ چترال اور دیر کے طلبا بھی مستفید ہو سکیں گے۔ زمانہ آمن ہو یا جنگ دونوں میں افواج پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔
ہم اہالیاں دروش اس کیلئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ ، کور کمانڈر خیبر پختونخوا ، کمانڈانٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین، اور خصوصاً 145 ونگ کے کمانڈانٹ خرم نذیر کی کوششوں کو دل گہرائیوں سے سہراتے ہیں ۔یقیناً افواج پاکستان اور مملکت خداداد پاکستان کے مخالفین کیلئے ایک اس قسم کے ترقیاتی کام ایک پیغام کی حیثت بھی رکھتے ہیں جو فوج اور عوام میں دوری پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔


شیئر کریں: