Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی میں‌چترال کی قدیم ثقافت نہوتیک، پھستوک کے حوالے شاندار پروگرام کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

بونی (شراف الدین ) بونی کے ایک مقامی گیسٹ ہاوس میں چترال کے انتہائی قدیم ثقافت نہوتیک ۔پھستوک کے بارے میں ایک شاندار پروگرام منعقد کیا جس میں چترال بھر سے ادیبوں شاعروں حکومتی نمایندوں اور کھو ثقافت سے دلچسپی لینے والے لوگوں نے شرکت کی ۔اس محفل کے صدرات مکرم شاہ سابق ڈی ای او نے کی جب کہ مھمان خصوصی چیف افیسر الحاج رحمت عازی تھے ۔
پروگرام میں کھوار ثقافت اور شاعری پر کئی مقالے پیش کئے گئے ۔پروگرام کی خاص بات چپاڑی کے فنکاروں کی پھستوک پیش کرنا تھا انہوں نے نہتوک ۔پھستوک پیش کرکے حاضرین سے زبردست داد وصول کی. پروگرام کے اختتام پر کھوار ثقافت میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو ایوارڈز دیےگئے جن میں فتح الدین بابا افتاب عالم ، ماسٹر میروالی، منصور شباب، انصار الہٰی، مسرت بیگ،مسرت، صادق اللہ صادق، پھستوک گروپ چپاڑی شامل تھے ۔ سابق ایم پی اے سید سردار حسین اور بہت سے دوسرے معززین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور حکومت سے بھر پور مطالبہ کیا کہ چترال کے اس قدیم الایام جو کہ 400سے پورانی ثقافت کو بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور اس پروگرام کو کرانے پر تحصیل نایب ناظم فخرالدین اور ممتاز ادیب اور شاعر زاکرمحمد زخمی کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا کہ مشکل اور نفسانفسی کے اس دور میں اس طرح کے پرروگرامات کرکے ھمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں اور اخر میں ایک شاندار مشاعرے کا بھی اھتمام کیا گیا ۔۔

phostak chitrali dance 2
phostak chitrali dance 1

phostak chitrali dance 3

phostak chitrali dance 4

phostak chitrali dance 5


شیئر کریں: