
چترال کے معروف شاعر وادیب قاضی عنایت جلیل عنبر کی کتاب” جانان چینی” کی تقریب رونمائی
پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے معروف ادیب شاعر، سرپرست اعلٰی انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور قاضی عنایت جلیل عنبر کی کتاب جانان چینی (سفرنامہ چین) کی تقریب رونمائی، انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور کے زیر انتظام ارکائیوزہال پشاور میں ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی سید فدا حسن تھے۔ صدارت کی کرسی پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل ولی اخگر نے سنبھالی۔
پروگرام میں راجہ فضل خالق (ڈی جی، ہیومن رائٹس کمیشن خیبر پختونخوا) اور ایس پی عمران کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ کمپیرنگ کے فرائض عبداللہ شہاب نے انجام دی۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری شمس الرحمن جبکہ نصیرالدین نصیر نے نعت شریف پیش کی۔ مقالہ نگاروں میں شریف شکیب، پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل ولی اخگر، محمد ریاض اور خلیل بیگ شامل تھے۔ سردار اعظم اعظم اور الطاف رحمن رومی نے منظوم جائزہ لیا جبکہ محمد شفیع شفاؔ نے چٹکلوں سے محفل کو دوبالا کیا۔ مقالہ نگاروں اور مقریرین نے کتاب کو ایک بہت مثبت اضافہ قرار دیا۔