Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے کے تمام عدالتوں‌ کیلئے موسم گرم کے دوران اوقات کارکی شیڈول جاری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) چیف جسٹس کے ایک حکم نامے کے مطابق موسم گرما کے دوران پشاور ہائی کورٹ پشاور، اسکی برانچیں اور تما م ضلعی عدالتوں کے اوقات کار16، اپریل 2019 سے 15، اکتوبر 2019 تک درج ذیل ہونگے ۔ پیر سے جمعرات تک صبح آٹھ بجے سے ڈھائی بجے تک( ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک نمازظہر کے لئے بریک) اور جمعہ کے دن صبح 8 بجے سے 12 بجے تک جبکہ اتوار کے دن تعطیل ہوگی ۔ اس امر کا اعلان پشاور ہائی کورٹ پشاور کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کیاگیا ۔
…………………………………………………………

صوبے میں ڈی ٹو کسی فیکشن کی دوبارہ بحالی کیلئے کمیٹی قائم
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) مجاز حکام نے صوبے میں ڈی ٹو کسی فیکشن(Detoxification) اور دوبارہ بحالی کی سہولیات کی غرض سے تمام تر انتظامات اور مانیٹرنگ کے لیے ایک انتظامی کمیٹی قائم کی ہے ۔ سیکرٹری محکمہ صحت حکومت خیبر پختونخوا اس کمیٹی کی چیئرپرسن ہونگے جبکہ سےکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور یا ان کی طرف سے نامزد کردہ نمائندہ جواےڈیشنل سےکرٹری کے عہدے سے کم نہ ہو، سےکر ٹری محکمہ سماجی بہبود، خصوصی تعلیم اوروومن امپاورمنٹ یا ان کے نمائندہ جو اےڈیشنل سےکرٹر ی کے عہدے سے کم نہ ہو، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز حکومت خیبرپختونخوا، متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر، متعلقہ ضلع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، متعلقہ ضلع کے ضلع ناظم اس کے ممبران اور ڈائرےکٹر سماجی بہبود، خصوصی تعلیم اور وومن امپاورمنٹ اس کے سےکرٹری کم ممبر ہوں گے

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
21539