Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مون سون سیزن کیلئے 641ملین روپے جاری، چترال کیلئے 29ملین روپے شامل..پی ڈی ایم اے

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا مون سون 2019کے با رشوں و ہنگامی صو رت حا ل سے نمٹنے کیلئے صوبائی سطح پر جامہ منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔ اس ضمن میں پی ڈی ایم اے نے صوبے کے تما م اضلاع کے لیے1.764 64 ملین ر وپے ر یلیف فنڈز سے جاری کر دیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اپر کو ہستا ن کو 42ملین، دیر اپر 37، پشا ور 40، صوابی، شانگلہ، ڈی آئی خان، چارسدہ، سوات،اور مردان 30,30 ملین جبکہ چترال اور بونیر کو 29,29، جبکہ آبیٹ آباد کو 27 ملین اور ٹانک، بنوں ِ، ملاکنڈ، کوہستان لوئر اور دیر لوئر کو 20,20 ملین جبکہ بٹ گرام، کوہاٹ، لکی مروت اورہنگو کو 15,15 ملین، ہری پور کو 16ملین جبکہ کرک اور تورغر کو 10,10ملین روپے جاری کر دئے گئے ۔

ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے پرو یز خان نے متعلقہ اداروں کو مون سون بارشو ں کے نقصان سے بچنے اور ہنگامی صورت حال سے بخوبی نمٹنے کے لئے پیشگی ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایات کی ہیں ۔ ماضی میں خیبر پختونخوا میں قد رتی آفات کی صورت حال کو سامنے رکھ کر منصوبندی کر رہے ہیں اور کوارڈنیشن میٹنگز (رابطہ اجلاس) ضلعی سطع پر منعقد کر وا رہے ہیں ۔ یہ منصو بہ بندی تکنیکی اور ما ضی میں پیش آنے والے واقعات کو سامنے رکھ کر بنا ئی جا رہی ہے جس سے مقامی سطح پر آفات و خطرات سے نمٹنے اور نقصانات کا تخمینہ کم سے کم ہوگا ۔

پی ڈی ایم اے ویئر ہاؤس میں کثیر مقدار میں امدادی اشیاء کا ذخیرہ بھی مو جو د ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت میں بروقت امداد پہنچائی جاسکے ۔ پی ڈی ایم اے عوام کی خدمت کے لیے مصروف عمل ہے،اور اپنی منصوبہ سازی کے تحت اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ تمام تر امدادی کاروائیوں میں عورتوں ،بزرگوں ،بچوں اور معذورافراد کی خصوصی ضروریات کا خیال رکھا جائے،اس وقت پی ڈی ایم اے کی تر جیح یہ ہے کہ نہ صرف آفات کے خطرات کو کم کیا جائے بلکہ آفات کے وقوع پذیر ہونے سے پہلے اس سے مقابلہ کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے ۔ تاکہ نقصان کم سے کم ہو ۔


شیئر کریں: