Chitral Times

Dec 5, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مولانا عبد الرحمن جے یوآئی لوئرچترال کے امیراورحافظ انعام میمن جنرل سیکریٹری منتخب

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)جمعیت علماء اسلام لوئر چترال کے انتخابات میں سابق ایم پی اے چترال مولانا عبدالرحمن نے232 ووٹ لیکر امیر جمعیت علماء اسلام اور ان ہی کے پینل کا حافظ انعام میمن 167ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری لوئر چترال منتخب ہوگئے جبکہ مولانا عبدالشکور نے171 اور قاضی نسیم نے 125ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے ۔ اپر چترال میں عہدیداروں کے لئے انتخابات جمعرات کے دن منعقد ہوں گے ۔ الیکشن کی نگرانی مولانا عبدالسمیع آزاد کررہے تھے ۔


شیئر کریں: