Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عوامی شکایات کی خبروں‌پرایکشن، ڈی سی نے چترال بونی روڈ پرکھودائی بند کردی

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال بونی روڈ کوپی ٹی سی ایل ٹھیکہ دار کی طرف سے کھودائی کے دوران نقصان پہنچانے کی خبروں پر عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خورشید عالم محسود نے کھودائی کام فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کی ہے . چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو موصولہ مراسلے میں‌ڈپٹی کمشنر نے پی ٹی سی ایل ٹھیکہ دار کی طرف سے فائبرآپٹک کیبل کیلئے کھودائی کے دوران سڑک کو نقصان پہنچانے پر شدید تشویش کا اظہارکرتےہوئے پی ٹی سی ایل اورسی اینڈ ڈبلیو کے حکام کو موردالزام ٹھراتےہوئے دونوں‌محکموں‌کی غفلت کا نتیجہ قرار دیا ہے . اورآئندہ احکامات تک کھودائی کا کام فوری طور پر بندکرنے کے احکامات جاری کی ہے .
dc letter


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
21427